بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

کراچی کی مزید 20سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر کی مزید 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر 2 ماہ کیلئے پابندی لگا دی گئی، کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ رکشوں پرپابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پرعائد کی گئی ہے، 3سیٹر اور 5سیٹر رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، ٹریفک پولیس کو پابندی پر عملدرآمد کے اختیارات دے دیے گئے۔

شارع فیصل پر آواری سگنل سے مادام اپارٹمنٹ تک 3 اور 5سیٹر رکشوں پر پابندی ہوگی، آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹاور سے شاہین کمپلیکس تک 3 اور 5 سیٹر رکشوں پر پابندی عائد ہوگی۔

شاہراہ قائدین پر نمائش سے نرسری تک 5سیٹر رکشے داخل نہیں ہوسکیں گے، میٹرک بورڈ آفس سے ناگن چورنگی تک 5سیٹر رکشوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی ہوگی۔

جیل چورنگی سے شہید ملت ایکسپریس وے تک، عبداللہ ہارون روڈ سے خیابان اقبال تک 5سیٹر رکشوں پر پابندی عائد ہوگی، دو تلوار سے عبداللہ شاہ غازی مزار تک بھی 5سیٹر رکشے نہیں چلائے جاسکیں گے۔

میلیئنم سے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن تک اسٹیڈیم روڈ پر 5سیٹر رکشے نہیں چلائے جاسکیں گے، حسن اسکوائر سے کارساز تک شاہ سلیمان و حبیب رحمت اللہ روڈ پر بھی پابندی ہوگی۔

ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ تک راشد منہاس روڈ پر، گلبائی سے آئی سی آئی پل تک ماری پور روڈ پر 5سیٹر رکشوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا، اس کے علاوہ سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد 10نمبر تک شاہراہ پاکستان پر رکشوں پر پابندی ہوگی۔

کراچی: پراچہ چوک سے سعید آباد پولیس سینٹر تک حب ریور روڈ پر، قائد آباد سے لانڈھی 89 تک 5سیٹر رکشے نہیں چلائے جاسکیں گے۔
صفورہ گوٹھ سے جیل چورنگی تک یونیورسٹی روڈ پر، ایف ٹی سی سے قیوم آباد اور قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ تک 5 سیٹررکشوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

رئیس امروہی کالونی سے بورڈ آفس تک اورنگی روڈ پر، سپر ہائی وے سے ملیر تک جناح ایونیو، چیک پوسٹ نمبر 5 تک اور سرجانی عبداللہ چوک سے سہراب گوٹھ تک ناگن چورنگی کے راستے رکشوں پر پابندی عائد ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں