The news is by your side.

پونٹنگ نے ’بمراہ‘ کو ’شاہین‘ سے بہتر بولر قرار دے دیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے دو کرکٹرز کو بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے بہتر قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ان کرکٹرز کا ذکر کیا جو میگا ایونٹ میں موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

رکی پونٹنگ سے انگلینڈ کے  جوز بٹلر اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم میں سے بھی کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا گیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا ‘بابر اعظم تکنیکی طور پر بٹلر سے بہتر کھلاڑی ہیں اگر دونوں کا اسٹرائیک ریٹ دیکھا جائے تو ان میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بٹلر انگلینڈ کے ساتھ آسٹریلیا میں بھی زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور انہوں نے بگ بیش میں کچھ وقت سڈنی تھنڈرز کے ساتھ گزارا اسی لیے میں جوز بٹلر کا انتخاب کروں گا۔

ان سے پوچھا گیا کہ ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی اور جسپریت بمراہ میں سے کون زیادہ بہتر  بولر ثابت ہو سکتا ہے۔

رکی پونٹنگ نے جواب دیا کہ ہم دو بہترین بولرز کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں؟ گزشتہ دو سالوں سے دونوں ہی  تمام فارمیٹس میں  بہترین کارکردگی دکھانے والے بولرز ہیں۔

رکی پونٹنگ نے کہا پھر بھی میں تجربے کو اہمیت دوں گا، میں بمراہ کو بہتر کہوں گا کیونکہ اس نے شاہین آفریدی سے زیادہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلی ہے بمراہ نے کئی بڑے ٹورنامنٹس آسٹریلیا میں کھیلے ہیں اسی لیے وہ زیادہ سازگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں