سڈنی : سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے بیٹنگ کے دوران خوفزدہ ہوگئے تھے۔
آسٹریلیا کو دو بار عالمی چیمپئن بنانے والے کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو تیز ترین اور خطرناک بولرقرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سے سوال کیا گیا جس میں دو ویڈیوز شیئرز کی گئی تھیں ٹویٹر پر رکی پونٹنگ نے فلنٹوف کو چھوڑ کر شعیب اختر کے اسپیل کا انتخاب کیا۔
Got plenty of questions the other day after calling the Flintoff over the best I’d faced.
This from @shoaib100mph was the fastest spell I’d ever faced and trust me Justin wasn’t backing up too far at the other end. pic.twitter.com/JhhuEwXrAc
— Ricky Ponting AO (@RickyPonting) April 15, 2020
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکی پونٹنگ شعیب اختر کی خطرناک باؤنسر کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں اور وکٹ کیپر معین خان کو بھی گیند پکڑنے میں مشکل پیش آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے شعیب اختر کا یہ اسپیل انتہائی تیز تھا یقین کریں کہ وکٹ کے دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز جسٹن لینگر بھی میرا بالکل ساتھ نہیں دے پا رہے تھے۔
Only @RickyPonting could have played it like this. He was the bravest. @JustinLanger8 definitely wanted to stay at non striker end. Lol https://t.co/q8bGCpNsuA
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 15, 2020
رکی پونٹنگ کے ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی میرا یہ اسپیل کھیل سکتے تھے وہ سب سے بہادر کھلاڑی تھے۔
شعیب اختر نے ازراہ مزاح کہا کہ واقعی اس وقت جسٹن لینگر نے دوسرے اینڈ پر ہی کھڑے رہنے میں اپنی عافیت سمجھی تھی۔