اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وارنر کی جگہ کسے اوپنر ہونا چاہیے؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل رکی پونٹنگ کا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ بیٹنگ آرڈر میں ڈیوڈ اوپنر کی جگہ کیمرون بینکرافٹ درست انتخاب ہوسکتے ہیں۔

سابق آسٹریلین کپتان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمرون بینکرافٹ ٹیسٹ میچ میں وارنر کی جگہ لے سکتے ہیں۔ وہ اوپنر عثمان خواجہ کے اچھے اوپننگ پارٹنر ثابت ہوسکتے ہیں۔

وارنر نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر کے اعلان کے بعد کئی پلیئرز آسٹریلوی ٹیم میں ان کی جگہ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

پونٹنگ کے خیال میں بینکرافٹ جنھوں نے پچھلے کچھ سالوں میں آسٹریلیا کے ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے وہ بطور اوپنر ٹیم میں آسکتے ہیں۔

بینکرافٹ نے 2019 کے بعد سے اب تک آسٹریلیا کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، تاہم سابق کپتان کا خیال ہے کہ رائٹ ہینڈ بیٹر کو انٹرنیشنل لیول پر ایک اور موقع ملنا چاہیے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر آپ مارکس ہیرس، میھتیو رینشا اور کیمرون بین کرافٹ میں موازنہ کریں تو واضح طور پر بین کرافٹ وہ بیٹر ہیں جنھوں نے اسکور بورڈ پر رنز سجائے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر سلیکٹر کیمرون بین کرافٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوگی۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ انھیں موقع دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں