منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کیمرے کو دیکھنا نہیں آتا تھا لیکن پھر۔۔۔۔۔ردا اصفہانی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ردا اصفہانی کا کہنا ہے کہ شوبز میں آکر ہی اداکاری سیکھی ہے۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ ردا اصفہانی نے بطور مہمان شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے سوال کیا کہ اداکاری کہیں سے سیکھی یا نیچرل تھی یا پھر گھر میں اداکاری کیاکرتی تھیں۔

- Advertisement -

ردا اصفہانی نے کہا کہ جب میں آئی تھی تو کچھ بھی نہیں آتا تھا، کیمرے کو دیکھنا اور مارک پر کھڑے ہونا بھی نہیں آتا تھا یہ ڈائریکٹرز ہی ہیں جو یہاں تک لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے مینٹور نین ہیں جن کے ساتھ میں نے پہلا پروجیکٹ کیا وہ کہتے تھے کہ شرمانا نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ابھی بھی اداکاری سیکھ رہی ہوں اور اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں