جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ریحانہ امریکا کی پہلی امیر ترین موسیقار بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: عالمی شہرت یافتہ 34 سالہ گلوکارہ ریحانہ امریکی کی خود ساختہ ارب پتی خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئیں۔

فوربز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریحانہ تقریباً تین کھرب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ انہوں نے 2017 میں کاسمیٹکس برینڈ کا آغاز کیا تھا۔

گلوکارہ ریحانہ کے اثاثوں میں اضافہ میک اپ برانڈ اور میوزک کیریئر سے ہونا شروع ہوا۔ فوربز نے انہیں امریکی کی امیر ترین گلوکارہ قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

ریحانہ کے میک اپ برانڈز نے کیلی کنیر اور کم کارڈیشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لانچنگ کے پہلے سال ہی 550 ملین ڈالرز سے آمدنی کمائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں