ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

کراچی : رکشے چھیننے والے منشیات فروش میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے رکشے چھیننے والے گینگ میں شامل میاں بیوی کو دوران واردات پکڑ لیا، ملزمان ایک ڈرائیور سے اسلحہ کے زور اس کا رکشہ چھین کر فرار ہورہے تھے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار سے رکشہ اسنیچر گینگ میں شامل میاں بیوی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ملزمان نیازعلی اور اس کی بیوی نے ملیر سے گبول ٹاؤن کیلئے رکشہ بک کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق لیبراسکوائر گلشن اقبال پر پہنچ کر ملزمان نے ڈرائیور کی کنپٹی پر پستول رکھ دیا اور اسلحے کے زور پر رکشہ چھننے کی کوشش کی،اس دوران قریب ہی گشت پر موجود پولیس اہلاکر بھی پہنچ گئے جنہوں نے بروقت نے کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ اب تک چھینے گئے رکشوں میں شہر بھر میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے، گروہ کا طریقہ واردفات یہ ہے کہ منشیات رکشے میں ڈال کر خاتون کی مدد سے مقررہ مقمات پر پہنچائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی ساختہ 30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے، کارروائی کے دوران پولیس نے ڈیڑھ کلو فائن کوالٹی کی چرس بھی قبضے میں لے لی ہے۔

گینگ میں خاتون سمیت 5ملزمان شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان نے منشیات فروشی کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں