اشتہار

رمہا احمد کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمہا احمد کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمہا احمد نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رمہا احمد نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سورج مکھی‘ کے پھولوں کی ایموجیز بنائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rimha Ahmed (@rimhahmed)

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rimha Ahmed (@rimhahmed)

رمہا احمد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rimha Ahmed (@rimhahmed)

واضح رہے کہ رمہا احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

مقدر کا ستارہ میں رمہا احمد بابر علی (صفدر) کی بیٹی اور آریز احمد (فیضان) کی بہن بنی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rimha Ahmed (@rimhahmed)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نادیہ خان، سلمیٰ حسن، لائبہ خان، شائشتہ جبیں، فاطمہ آفندی، عنایت خان ودیگر شامل تھے، مقدر کا ستارہ کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں