پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

رمہا احمد نے میک اپ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

خواتین کسی تقریب میں جانے سے قبل یہ سوچنے پر مجبور ہوتی ہیں کہ کس طرح کا میک اپ خود سے کیا جائے لیکن اب اداکارہ رمہا احمد نے میک اپ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں رمہا احمد نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر اور مداحوں کو خود سے میک اپ کرنے کا طریقہ بتایا۔

رمہا احمد نے بتایا کہ ’کبھی مجھے بالکل بھی میک اپ نہیں کرنا ہوتا تو میں ’سن بلاک‘ لگا لیتی ہوں، اگر سیٹ پر جاتی ہوں تو کیمرے کی وجہ فاؤنڈیشن لگانی پڑتی ہے تو میں فینٹی بیوٹی کا پرو فلٹر (بیس) لگاتی ہوں یہ بہت لائٹ ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ وہ اسٹارٹ کا کنسیلر بھی استعمال کرتی ہیں یہ آنکھوں کے نیچے لگاتی ہیں اور جہاں ڈارک سائیڈز ہوتی ہیں وہاں لگالیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کرنا ہوتا ہے کہ لگے ناں کہ میک اپ کیا ہوا ہے تو اس کے لیے ’ڈیو فنش‘ لگالیتی ہوں۔

واضح رہے کہ رمہا احمد نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں