تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

7 ہزار 777 ہیروں سے سجی انگوٹھی تیار

نئی دہلی: بھارت کی ایک کمپنی نے 7 ہزار 777 سفید ہیروں سے سجی ایسی انگوٹھی تیار کی ہے جو کنول کے پھول سے مشابہت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کمپنی نے ہیروں سے سجی ایک ایسی انگوٹھی تیار کی ہے جس میں 7 ہزار 777 ہیرے جڑے ہیں اور انگوٹھی کنول کے پھول سے مشابہت رکھتی ہے۔

اٹھارہ قیراط کی لوٹس نامی اس خوبصورت انگوٹھی کی قیمت 4.9 ملین ڈالرز (77 کروڑ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس انگوٹھی کا وزن گالف کی گیندسے زیادہ یعنی 58 گرام ہے، واضح رہے کہ گالف کی گیند کا وزن 45.93 گرام ہوتا ہے۔

دنیا کی اس مہنگی اور سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس انگوٹھی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھ کر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے اس انگوٹھی کی تعریف کی تو کچھ صارفین نے اسے پیسے کا ضیاع اور محض نمائش قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لوٹس نامی انگوٹھی 2015 میں تیار کی گئی تھی جس میں 3827 ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -