منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ریو اولمپکس 2016، سوئیڈش سوئمر نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل : ریو اولمپکس میں میڈلز کےحصول کی جنگ جاری ہے، ریو اولمپکس میں خواتین کے سو میٹر بٹر فلائی سوئمنگ ایونٹ میں سوئیڈش سوئمر نے شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کردیا جبکہ امریکا بارہ تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر، چین دوسرے اورآسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے تاہم میزبان برازیل تاحال طلائی تمغہ جیتنے میں ناکام رہی۔

sarah2

ریو اولمپکس میں خواتین کے سو میٹر بٹر فلائی سوئمنگ ایونٹ میں سوئیڈش سوئمر نے شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کردیا، نوجوان سارا سجوسٹروم نے بھرپور مہارت سے سوئمنگ کرتے ہوئے سو میٹر کا فاصلہ پچپن اعشاریہ چار اٹھ سیکنڈز میں طے کرکے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ نیا عالمی ریکارڈبھی قائم کیا۔

sarah

ویمنز جوڈو کی باون کلوگرام کٹیگری میں کوسووا کی مجلیندا کلمیندی نے ملک کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیتا، یہ اولمپکس کی تاریخ میں کوسووا کا پہلا گولڈ میڈل ہے، مجلیندا نے فائنل میں اٹالین جوڈوکا کو زیر کیا۔

olympics

تیراندازی کے ویمنز ٹیم ایونٹ میں جنوبی کوریا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، روس نے چاندی اور تائیوان نے کانسی کا تمغہ سینے پر سجایا۔

korea

مینز ویٹ لفٹنگ کی چھپن کلو گرام کٹیگری میں چین کے لانگ چنگچون نے ایک سو ستر کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈ جیتا، انہوں نے مجموعی طور پر تین سو سات کلو گرام وزن اٹھا کر مشترکہ ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔

mens

rio1

مینز جوڈو کی چھیاسٹھ کلو گرام کٹیگری میں اٹلی کے فیبیو باسیل نے جنوبی کورین حریف کو مات دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں