اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

شاہ فیصل/لانڈھی میں کشیدگی برقرار، پولیس اوررینجرزتعینات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:شہرِ قائد کاعلاقہ شاہ فیصل دوسیاسی گروہووں کے درمیان تصادم کے بعد میدان جنگ بن گیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی، جبکہ ایک موٹرسائیکل کو آگ لگادی گئی۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل دونمبراورتین نمبردوسیاسی گروپوں میں تصادم کے بعد علاقہ مکین شدید خوف کا شکار رہے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی جبکہ مسلح افراد نے ایک موٹرسائیکل کو بھی آگ لگادی۔

شاہ فیصل ہی کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کے دفترپرحملہ کرکے توڑپھوڑکرکے تمام سامان باہرپھینک دیا گیا۔

- Advertisement -

شاہ فیصل کے بعد لانڈھی دو نمبرپربھی سیاسی گروہوں میں تصادم کے بعد علاقہ مکین شدید خوف کا شکارتھے جس کے سبب علاقے میں پولیس اوررینجرزکوتعینات کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں