لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ساڑھے تین ہزار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرکاری و نجی املاک پرحملوں، توڑپھوڑ، تشدد اور جلاؤگھیراؤ کے واقعات میں ملوث گرفتار شرپسندوں کی تعداد3500سے زائد ہے۔
ترجمان کے مطابق شرپسند عناصرکی کارروائیوں میں 162پولیس افسران اور اہلکارزخمی ہوئے، پنجاب پولیس کے زیراستعمال97گاڑیوں کی توڑپھوڑ اور انہیں نذرآتش کیا گیا، اس کے علاوہ پولیس اسٹیشنز اور دفاتر سمیت22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ پُرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے۔