تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پنجاب میں ہنگامے : 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، نگراں وزیراعلیٰ

لاہور : پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں نقصانات کا تخمینہ اب تک 6ارب روپے سے زائد ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس پر مجموعی طورپر 3ہزار800لوگوں نےحملہ کیا اور جلایا،انہوں نے مزید کہا کہ 400 افراد نے جناح ہاؤس کے اندر حملہ کیا جبکہ 34 نے باہر نقصان پہنچایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایک ایک حملہ آور کی نشان دہی ہورہی ہے، سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، لاہور میں دو میٹرو اسٹیشنوں کو جلایا گیا، ابھی تک 600کروڑ کا نقصان سامنے آیا ہے، مزید تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ گوجرانوالہ میں آرمی چیک پوسٹ اور پرائیوٹ عمارت کو جلایا گیا، ملتان میں بسیں، پولیس کی کوسٹر کو بھی جلایا گیا، میانوالی میں معمولی لوگ نہیں تھے اکثریت کے پاس اسلحہ تھا۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد اس پورے واقعے کی مرکزی کردار ہیں، خواتین کا احترام کیا جارہا ہے اسی لئے یاسمین راشد کو اسپتال منتقل کیا گیا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد کا پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلقات نہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پورے پنجاب میں مجموعی طور پر 108گاڑیاں جلائی گئیں، کور کمانڈر ہاؤس سمیت 23عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، لاہور میں پولیس کی گاڑیاں،12بسیں، موٹرسائیکلیں 6واسا گاڑیاں جلائی گئیں۔

اس کے علاوہ ریسکیو1122 کی 8گاڑیاں جلائی گئیں، کار شورم میں بھی ایک گاڑی مکمل جل گئی،
فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پرحملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، 34کے قریب جناح ہاؤس کے باہر حملے میں ملوث تھے،9مئی کو سیف سٹی کے کیمروں کو جلایا گیا اور توڑا گیا۔

Comments

- Advertisement -