جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کے کے کی طبیعت بگڑنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے گزشتہ شب اچانک حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔

کے کے کی موت کی اچانک خبر سے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا سوشل میڈیا پر بھی آر آئی پی کے کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے اب گلوکار کی طبیعت بگڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کے کے بھارتی شہر کولکتہ میں لائیو کانسرٹ کررہے تھے کہ انہیں اپنی طبیعت بگڑتی محسوس ہوئی تو گلوکار نے فوری طور پر اپنے منیجر کو بلایا جس کی ویڈیو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

کانسرٹ کے شرکا نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس جگہ کا اے سی کام نہیں کررہا تھا جس کے باعث کے کے گھبراہٹ کا شکار ہوئے تاہم جب انہیں مقامی اسپتال لے جارہا تھا تو وہ جانبر نہ ہوسکے اور راستے میں ہی انتقال کرگئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق 53 سالہ کے کے کو دل کا دورہ پڑا لیکن وہ کانسرٹ سے قبل وہ بالکل صحت مند تھے۔

کے کے کی زندگی کا گایا گیا آخری گانا

گلوکار کی کانسرٹ کے دوران ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گانا ‘ہم رہیں یا نا رہیں کل’ گارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کے کے کی اچانک موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے جب کہ چند صارفین کو ان کی موت کا یقین ہی نہیں آرہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں