اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

آئی پی ایل میں رشبھ پنت پر لاکھوں کا جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئرلیگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت پر لاکھوں کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان جمعہ کی رات ہونے والے مقابلے میں میزبان کپتان رشبھ پنت سلو اوور ریٹ کے مرتکب ٹھہرے، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 16ویں میچ میں ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت پر آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ان کی ٹیم کے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ لکھنؤ سپرجائنٹس کے بولر دگویش سنگھ پر ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آرٹیکل 2.5 کے تحت یہ لکھنؤ کے بولر کا دوسرا لیول 1 جرم تھا اسی کی پاداز میں انھیں 2 ڈیمریٹ پوائنٹس بھی دیے گئے، ایک ڈیمریٹ پوائنٹ انھیں یکم اپریل کو پنجاب کنگز کے خلاف ملا تھا۔

آئی پی ایل فرنچائز پر پیٹ کمنز اور محمد شامی کو تباہ کرنے کا الزام

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں