اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر دوران کمنٹری کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پرآگ بگولہ ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر دوران کنٹری شدید غصے میں آگئے اور کمنٹری کے دوران ہی اپنی بھڑاس نکال دی۔

کمنٹری کے دوران وہ بار بار رشبھ پنت کو احمق احمق کہہ کر پکارتے رہے۔

- Advertisement -

سابق کپتان کا دوران کمنٹری کہنا تھا کہ رشبھ نے اپنی وکٹ خود دی ہے، اس کو صورتِ حال سمجھنے کی ضرورت تھی۔

سنیل گواسکر نے ان کے شاٹ کو بھی احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نہیں، کسی اور کے ڈریسنگ روم میں جائیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں رشبھ 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں مشکل وقت کا سامنا کررہے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان کی خراب کارکردگی کے باعث شائقین کرکٹ بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

ہندوستانی کپتان نے آسٹریلیا کے اس دورے کے دوران بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے چار اننگز میں 5.50 کی خراب اوسط سے صرف 22 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے ہندوستان کے لیے اپنے آخری 8 ٹیسٹ میچوں کے دوران 14 اننگز میں 11.07 کی اوسط سے مجموعی طور پر 155 رنز بنائے ہیں جس میں صرف ایک نصف سنچری شامل ہے۔

شاہین آفریدی بی پی ایل کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئے

بھارتی کپتان کی جانب سے خراب ترین پرفارمنس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دورہ آسٹریلیا کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے، حال ہی میں بھارت کے تجربہ اسپنر روی چندرن ایشون بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں