بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی تصویر کا ساتھی کرکٹرز نے مذاق اڑا دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی کرکٹرز سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کررہے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رشبھ پنت نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گولڈ میڈل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر پر ساتھی کرکٹرز نے مذاق اڑا دیا۔
View this post on Instagram
آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے لکھا کہ ’بھائی ایسا ہی میڈل میرے پاس بھی ہے۔‘
فاسٹ بولر محمد سراج نے بھی یہی لکھا کہ ’بھائی میرے پاس بھی ایسا میڈل موجود ہے۔
رشبھ پنت کی تصویر کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل سوریا کمار یادیو اور ان کی اہلیہ دیویشا کمار یادیو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
دیویشا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تصاویر جاری کی تھیں جس میں ٹرافی دونوں کے درمیان موجود ہے۔ کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا تھا کہ آج رات اچھی نیند ہونے والی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب اس تصویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔