تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اروشی روٹیلا کی اسٹیڈیم میں موجودگی، رشبھ پنت کی دلچسپ تصویر وائرل

بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنت اور اداکارہ اروشی روٹیلا کے درمیان گزشتہ دنوں لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی تھی لیکن جب اداکارہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے پہنچیں توسوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے رشبھ پنت پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد وکٹ کیپر بیٹر بھی خاموش نہ رہ سکے تھے اور فوری جواب دیا تھا۔

اُروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنٹ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کررہی تھی تو مجھے تیار ہونے میں وقت لگا ، مسٹر ’آر پی‘ مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے آئے لیکن تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی ، جب میں اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا۔

بھارتی کرکٹر نے اس سے پہلے اروشی روٹیلا کو کہا تھا کہ سستی شہرت کے لیے لوگ کیا کیا کرتے ہیں بہن میرا پیچھا چھوڑ دو۔‘

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے،میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔

اب جب دو روز قبل پاک بھارت میچ ہوا تو بھارتی اداکارہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئیں، رشبھ پنت فائنل الیون کا حصہ تو نہیں تھے لیکن ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ان کی مسکراتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’رشبھ پنت کھل کھلا کر مسکرا رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اروشی میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔‘


سوشل میڈیا صارفین نے اروشی کی میدان میں موجودگی پر دلچسپ میمز بنادیں‌، آئیے ان میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -