اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسرائیل کی اندھی حمایت پر برطانوی وزیراعظم کیخلاف شرم کرو کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی اندھی حمایت پر برطانوی وزیراعظم کو پارلیمان میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم رشی سونک پر شرم کرو شرم کرو کے نعرے لگائے گئے۔

برطانوی وزیراعظم کے روایتی جواب پر ارکان پارلیمنٹ نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

رکن پارلیمنٹ اسٹیفن فلن نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کرسمس کے موقع پر غزہ کے شہید بچوں کو کیا پیغام دیں گے؟ جس رفتار سے اسرائیل بمباری کر رہا ہے تو کرسمس تک مزید 1400 بچے شہید ہوں گے۔

اسٹیفن فلن نے کہا کہ دنیا کے 153ممالک نے اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی لیکن بتایا جائے برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کیوں کی؟ بتایا جائےجنگ بندی کےحامی153 ممالک غلط اور برطانیہ درست ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں