ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسز، اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا، آپریشنز مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کورونا مریضوں کا بوجھ بڑھنے ‏لگا۔

پمزاسپتال انتظامیہ نے صورتحال کے حوالے سے وزارت قومی صحت کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ‏ہے۔ پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شعبہ انڈور اور ایمرجنسی پر کورونا مریضوں کا شدید دباؤ ہے، ‏مریضوں کےدباؤکےباعث آکسیجن پریشر کئی گنا بڑھ چکا ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ کوروناکے باعث طےشدہ سرجریاں موخر کر دی ہیں، مریضوں کیلئےآکسیجن ‏پریشر برقرار رکھنے میں مشکلات ہیں، کورونا آئی سی یو کےمریضوں کو دیگرآئی سی یو منتقل ‏کریں گے آئی سی یو سے مریضوں کی منتقلی آکسیجن پریشر برقرار رکھنےکیلئےکر رہےہیں۔

پمز انتظامیہ نے کہا کہ کورونا مریضوں کے داخلےکی گنجائش مکمل ہو چکی ہے، کورونامریضوں ‏کوشعبہ ایمرجنسی میں زیرعلاج رکھاجا رہاہے، وزارت صحت کورونا مریضوں کیلئےمتبادل سہولت کا ‏انتظار کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں