جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سری نگر میں رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو سری نگر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر کو موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کیا، شجاعت بخاری کو دفتر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق انہیں قریب سے کئی گولیاں ماری گئیں، گولیوں کی زد میں آکر ان کا گارڈ بھی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”شجاعت بخاری پر 2000ء میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

رائزنگ کشمیر کے ایک ملازم کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار تھی، واقعے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شجاعت بخاری پر 2000ء میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا، نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور شہادتوں کے خلاف احتجاج کیا۔

خیال رہے کہ باندی پورہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن چھ روز سے جاری ہے اور دونوں نوجوانوں کو تلاشی کے بہانے لے جایا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں