تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈالر کی بڑھتی قیمت، فخر زمان کو اپنے ریکارڈ کی فکر لگ گئی

پاکستانی مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان کو امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت سے اپنے ون ڈے ریکارڈ کی فکر لگ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کنڈیشننگ کیمپ میں مصروف پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان سے صحافی نے سوال کیا کہ امریکی ڈالر 204 روپے تک پہنچ گیا ہے آپ کا ون ڈے ریکارڈ 210 رنز کا ہے کیا آپ ڈالر کو اپنا ریکارڈ توڑتے دیکھ رہے ہیں۔

فخر زمان نے اس موقع پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ امید ہے کہ ڈالر ان کا ون ڈے میں 210 رنز کا ریکارڈ نہیں توڑ پائے گا جو کہ پاکستان کی جانب سے اب تک ون ڈے میں کھیلی جانے والی سب سے بڑی انفرادی اننگ ہے۔

اس موقع پر بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی ہوم ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فخر زمان پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈبل سنچری کرنے والے واحد بلے باز ہیں۔

فخر زمان نے جولائی 2018 میں زمباوے کے خلاف ناقابل شکست 210 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -