منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پرویز مشرف امن کیلیے ایک حقیقی قوت بن چکے تھے، رشی تھرور

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور سابق وزیر نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر تعزیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ پڑوسی ملک بھارت کی سابق حکمراں جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ ششی تھرور نے بھی ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ششی تھرور کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف 2002 سے 2007 کے دوران امن کے لیے ایک حقیقی قوت بن گئے تھے۔ ان کی حکمت عملی بہترین اور سوچ بالکل واضح تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پرویز مشرف انتقال کرگئے

کانگریسی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی تھی جہاں ان کی شخصیت کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں