ممبئی: بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور و معرورف اداکارریتوراج سنگھ ممبئی میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صحت کے مسائل کے باعث 59 سالہ اداکار ریتو راج سنگھ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، طبیعت بہتر ہونے پر کچھ دنوں پہلے انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔
گزشتہ 3 دہائیوں سے اداکار ریتو راج سنگھ اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھے۔انہوں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ ٹی وی انڈسٹری کو ترجیح دی اور متعدد ہٹ ٹی وی سیریلیز کا حصہ رہے۔
ریتو راج سنگھ نے ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا، ان کی آخری مشہور فلم یاریاں 2 تھی جبکہ فلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا ”میں ریتو راج سنگھ نے اداکار وررون دھون کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کی سالگرہ
معروف اداکار کے مشہورٹی وی شوز میں کہانی گھر گھر کی، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، انوپما، دیا اور باتی اور دیگر شامل ہیں۔