تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ریاض : چوری کی مختلف واردات میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار

ریاض : سعودی پولیس نے 12 کنٹینروں سے سامان چوری کرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی فورسز نے کنٹینروں میں چوریاں کرنے والے آٹھ رکنی گروہ کے خلاف کارروائی کی ہے۔

آٹھ افراد پر مشتمل غیر ملکی گروہ پر کنٹینروں میں رکھا سامان چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کا الزام تھا۔

ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری پولیس کو گوداموں میں رکھے کنٹینروں میں چوری کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مذکورہ گروہ کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ آٹھ رکنی گروہ کا تعلق ایشیائی ملک تھا، جن کے قبضے سے بجلی اور دیگر اشیا پر مشتمل مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے جن کی مالیت 50 لاکھ ریال کے قریب تھی۔

Comments

- Advertisement -