تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’ایمبولینس کو فون کریں لیکن میرے لیے نہیں‘

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر جہاں پاکستانی شہری خوشیاں منا رہے ہیں وہیں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی بھنگڑے ڈال کر بھارت کو ’موقع موقع‘ یاد دلا دیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میچ کے آخری وقتوں کی تصاویر اور ویڈیوز شوبز شخصیات کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئی ہیں جو وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر نادیہ حسین، عمران عباس، میرب علی، عاصم اظہر، کنزہ ہاشمی ودیگر جیت پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر میرب علی کو بھی میچ انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے، قومی ٹیم کی جیت کے بعد دونوں نے نغمہ ’دل دل پاکستان‘ بھی گنگنایا۔

میرب علی نے رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کی اور لکھا کہ ’ایمبولینس کو فون کریں لیکن میرے لیے نہیں۔‘

اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی میچ دیکھنے میدان میں موجود تھیں انہوں نے تاریخی کامیابی پر لکھا کہ ’حیرت انگیز فتح اتنے مشکل وقت میں ہمارے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے پر شکریہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔‘

اداکار منیب بٹ نے بھی ٹیم کی کامیابی پر ’موقع موقع’ کا نعرہ لگا دیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں 7 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ 9 ستمبر کو پاکستان کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں