جمعرات, اپریل 3, 2025
اشتہار

رضوان نے بابراعظم اور کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

وہ تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے صرف 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جب کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔

ان کے علاوہ سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 98 اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 101 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر بلے باز 3 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں