بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

محمد رضوان کا ہارورڈ اسکول میں اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری روز اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

بابر اعظم کے ساتھ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازہیلیکوٹا بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بابراعظم اور محمد رضوان حال ہی میں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا، جس میں وہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر کورسز کررہے تھے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ دونوں قومی کرکٹرز کا یہ اقدام ممکنہ طور پر نئی نسل کو کھیل کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں