ا
قومی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے کی وجہ بتادی۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ خواتین کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں، میں خود کو اس قابل نہیں سمجھا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر بنواؤں۔
انہوں نے کہا کہ جو خواتین میرے ساتھ تصویر بنوانے کا کہتی ہیں میرے نزدیک ان کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ اگر چہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
روہت شرما کے ساتھ موازنہ کرنے کے سوال پر رضوان نے کہا کہ کبھی ایسا سوچا نہیں کہ ان کے ساتھ میرا موازنہ کیا جائے، مجھے اے بی ڈی ویلیرز اور ٹنڈولکر پسند ہیں، مصباح الحق، یونس خان سے بہت کچھ چیزیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جیسا میں نہیں ہوسکتا وہ مجھ سے بہت آگے ہیں، میں وکٹ کیپر بیٹسمین ہوں، میری محنت اور ان کی محنت میں فرق ہے، موازنے کی بات ہے تو میں کسی کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں کرتا۔