منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

رضوان نے ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

محمد رضوان بنگلا دیش کے خلاف شاندار 150 رنز کے ساتھ ایلیٹ کلب میں شامل ہو گئے۔

پاکستان کے بلے باز محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے بنگلا دیش کے خلاف شاندار 150 رنز بنا کر ٹیسٹ میچوں میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے۔

219 گیندوں پر 153 رنز کی اپنی شاندار اننگز کے ساتھ، رضوان پاکستانی وکٹ کیپرز کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 150 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

اب وہ امتیاز احمد، تسلیم عارف، راشد لطیف، اور کامران اکمل جیسے لیجنڈز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مزید برآں، رضوان 2009 کے بعد ٹیسٹ میچ میں 150 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز بھی ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مرد بحران کا کردار ادا کرنے والے پاکستان ٹیم کے نائب کپتان نوجوان مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل اور تجربہ کار بیٹر محمد رضوان ہوم گراؤنڈ کا بڑا اعزاز بنانے سے چند قدم دور رہ گئے۔

میچ میں چائے کے وقفے سے کچھ وقت قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل 141 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔انہوں نے تجربہ کار بلے باز محمد رضوان کے ساتھ مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال کر مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔

اس دوران دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 240 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جو ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے قائم کی گئی دوسری بڑی پارٹنر شپ ہے۔

اس سے قبل 1976 میں لیجنڈری جاوید میانداد اور آصف اقبال نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف 281 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی تھی۔

اگر آج دونوں کی وکٹ شراکت میں مزید 42 رنز بن جاتے تو 47 سال بعد سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ سعود شکیل اور محمد رضوان اپنے نام کر لیتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں