تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

خوشدل کی عمدہ کارکردگی: رضوان نے ‘مزاحیہ’ وجہ بتا دی

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے خوشدل شاہ کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ شادی کو قرار دے دیا۔

خوشدل شاہ نے سخت حریف اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 4 وکٹیں لے کر عمران طاہر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خوشدل شاہ 9 وکٹیں لے کر عمران طاہر سے آگے نکل گئے ہیں۔

آل راؤنڈ پرفارمنس پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شادی کے بعد خوشدل شاہ کی کارکردگی اچھی ہو گئی ہے۔

Image

انہوں نے کہا کہ شادی کرنا خوشدل کے لیے خوش قسمتی کا باعث لگتا ہے اس کے لیے سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، وہ بیٹنگ، فیلڈنگ اور اب بولنگ میں بھی پرفارم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کےمڈل آرڈر بلےباز خوشدل شاہ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کی تقریب میں محمد رضوان، وسیم جونیئر، ‏افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان اور کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے شرکت کی۔

بنوں میں قومی کھلاڑیوں کا عوام نے والہانہ استقبال کیا اور اسٹارز کے ساتھ یادگاری تصاویر بنائیں۔

Comments

- Advertisement -