پاکستان نے امریکا میں اپنے سفیر مسعود خان کو ہٹاکر رضوان سعید کو نیا سفیر مقرر کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر عاصم افتخار جلد اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کی جگہ فرائض سنبھالیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان دوحہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور کابل میں تعینات سفیر عبید نظامانی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت مسعود خان امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔