تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

رضوانہ تشدد کیس، مرکزی ملزمہ نے درخواست ضمانت دائر کردی

کمسن ملازمہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ سومیاعاصم نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سومیا عاصم کی جانب سے ضمانت کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ سیشن عدالت نے پولیس کو 10 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد، مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں، کوئی شک نہیں رضوانہ والدین کی اجازت سےسومیا عاصم کےگھر رہائش پذیر تھیں لیکن سومیا عاصم کا رضوانہ کیساتھ رویہ ایسا ہی تھا جیسا ان کے اپنے بچوں کے ساتھ تھا۔

درخواست کے مطابق سومیا عاصم کیخلاف حقائق کو توڑ مروڑ پر پیش کیا گیا سومیا عاصم منفی مہم کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، سومیا عاصم پڑھی لکھی اور شائستہ خاتون ہیں وہ بےگناہ ہیں اور انہیں مقدمے میں غلط طریقےسے شامل کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں جو سومیا عاصم کو لگائے گئے الزامات سےجوڑ سکیں سومیا عاصم کی مقدمےمیں شمولیت بدنیتی،مزموم مقاصد کے لئے ہے لہذا ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

Comments

- Advertisement -