کرکٹر یزویندرا چہل کے ساتھ موجود آرجے مہوش کی بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر آرجے مہوش نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دبئی اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور یزویندرا چہل کے ساتھ مل کر بھارتی ٹیم کی جیت کا جشن منارہی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کہا تھا نہ جتوا کے آؤں گی، میں بھارتی ٹیم کی ’گڈ لک‘ ہوں۔
آر جے مہوش کی پوسٹ 20 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’چہل کی بولنگ اسپیڈ 85 ہے اور مون آن کرنے کی اسپیڈ 850 ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’زندگی تو چہل ہی جی رہا ہے۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اہلیہ دھنشری ورما سے طلاق کی افواہوں کے درمیان بھارتی کرکٹر یزویندر چہل مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ دیکھنے پہنچے تھے۔
وائرل تصویر میں یوزویندر چہل کو آر جے مہوش کے ساتھ بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ساتھ بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے بھی نطر آ رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹر پچھلے کئی ہفتوں سے اہلیہ دھنشری ورما سے مبینہ طلاق کی وجہ سے خبروں میں ہیں، تاہم جوڑے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یزویندر چہل اور آر جے مہوش کی ایک ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہو، بلکہ جنوری میں دونوں کی کرسمس کا جشن منانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔