منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

آرجے مہوش کو میسج میں کون ‘میائو’ کہہ کر مخاطب کرتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آرجے مہوش کس کے پیغامات پر ہنستی ہیں اور کون سا شخص انھیں ڈائریکٹ میسج میں ‘میائو’ کے میسج کرتا ہے اس بارے میں انفلوئنسر گفتگو کی ہے۔

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آرجے مہوش ایک دوسرے کیساتھ کافی جگہ پر نظرآئے ہیں، یہاں تک کہ مہوش ان کی ٹیم پنجاب کنگز کو سپورٹ کرنے کےلیے گرائونڈ میں بھی نظر آئیں اور ان کے لیے سوشل میڈیا پوسٹس بھی کیں، تاہم اب ایک اور خبر نے شائقین کی توجہ حاصل کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں آر جے مہوش نے مزاحیہ طور پر سوشل میڈیا پر ملنے والے پیغام کے بارے میں بتایا، مہوش کے مطابق ایک شخص انھیں اکثر ڈی ایم کرتا رہتا ہے اور انھیں "میاؤ” کہتا ہے۔

مہوش نے بتایا کہ "وہ مجھے میسج کرتا ہے یا مجھے واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیجتا ہے جس میں وہ کافی عجیب انداز میں مجھ کہتا ہے کہ میاؤ، تم کیسی ہو؟”

انھوں نے مزید کہا کہ اسکا ریڈیو دن بھر میرے ڈی ایم میں بجتا رہتا ہے، اور ہم لوگ اس کے وائس نوٹ چلا کے گھر اور پارٹیوں میں ہنستے ہیں۔

آرجے مہوش نے یہاں پر کسی کا نام تو نہیں لیا پر ان کے مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ انھیں میائو کے پیغامات بھیجنے والا کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ یوزویند چہل ہیں اور دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

یوزویندر چہل کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑی ہوں، آر جے مہوش

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں