تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

ٹرین میں‌ لال بیگ کی وجہ سے مسافروں کی افرا تفری

ٹرین، بس یا جہاز میں اگر سفر کے دوران لال بیگ آجائے تو مسافر نہ چاہتے ہوئے بھی خوفزدہ ہوجاتے ہیں، گھر کا حال بھی اس سے کچھ مختلف نہیں ہوتا کیونکہ اس کیڑے کو دیکھ کر ہر دوسرا شخص چیخ مار دیتا ہے۔

دو انچ کا یہ کیڑا کسی بھی شخص کو نقصان تو نہیں پہنچاتا مگر  اسے دیکھ کر کرایت بہت زیادہ آتی ہے، جس کی وجہ آج تک کسی کو سمجھ میں نہیں آسکی۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چلنے والی زیر زمین ٹرین میں سوار  مسافروں میں اُس وقت افراد تفری مچی جب دورانِ سفر ایک نوجوان نے عجیب و غریب حرکت کر کے سب کی توجہ ڈبے میں موجود لال بیگ کی طرف مبذول کروائی۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے مطابق مسافر نے جب ٹرین میں لال بیگ کو دیکھا تو وہ پانی کی بوتل میں اسے بند کر کے پکڑنے کے لیے بھاگا، اس دوران لال بیگ ایک سے دوسرے جگہ تیزی سے چلا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SubwayCreatures (@subwaycreatures)

ڈبے میں سوار دیگر لوگوں نے جب مسافر سے پوچھا کہ آخر وہ کیا کرنا چاہ رہا ہے تو اُس نے برجستہ جواب دیا کہ وہ صرف یہ دیکھنا چاہتا ہے ’لال بیگ اڑتا ہے یا نہیں کیونکہ جب اُس نے کیڑے کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ اڑ گیا‘۔

مسافر کی اس حرکت پر دیگر مسافر خوفزدہ ہوئے اور انہوں نے چیخ پکار شروع کردی، جس کے بعد انتظامیہ کے ارکان نے وہاں پہنچ کر مسئلے کو حل کیا۔

Comments

- Advertisement -