اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ٹھٹھہ میں تیزرفتارکوسٹرالٹ گئی‘1شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں تیزرفتار کوسٹرالٹنےکے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے سجاول کے قریب حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار کوسٹر کراچی سے بٹھوروجارہی تھی کہ تیز رفتاری کےباعث الٹ گئی۔

ٹھٹھہ کے علاقے سجاول کے قریب حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دیگر 40 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ڈاکٹروں نے حادثے کے 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گارڈن کے قریب لیاری ایکپریس وے پرٹیکسی حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےکراچی کے علاقے قیوم آباد میں کے پی ٹی انٹرچینج سے ایک تیز رفتار ٹرالر نیچےگرنےکے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں