جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

فیصل آباد میں بس اورٹریلرمیں تصادم، 19 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: جھنگ روڈ پرمسافر بس کے ڈرائیور کو نیند آنے سے انیس افراد موت کی نیند سوگئے، ہولناک حادثے میں ماں اور اس کے تین بچے بھی چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق جھفگ روڈ پرہونے والے بس اور ٹریلر کے خوفناک حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

فیصل آباد سے لیہ جانیوالی بس کے ڈرائیور کو جھنگ روڈ پر نیند آگئی اور بس مخالف سمت سے آنے والےٹریلر سے ٹکرا گئی۔

ڈرائیور نے حادثے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹریلر کوایک جانب موڑ دیا جس سے ٹریلر دکانوں کو توڑتاہوا گھرمیں گھس گیا۔

امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا۔ بارہ زخمیوں میں سےتین کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے میں پندرہ افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ چار افراد اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئے، اس افسوسناک حادثے میں ماں اور اس کے تین بچے بھی ابدی نیند سوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں