وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کےشعبےکافروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آج تاریخ کی ریکارڈ سیاحت ہورہی ہے سیاحتی مقامات کےلیےسڑکوں کےجال کووسیع کیا جائے گا۔
ایکوٹورازم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موبائل فون نےبھی سیاحتی مقامات کوفروغ دیاہے سیاحت کے فروغ سےروزگارکےمواقع بڑھیں گے ملک میں آج تاریخ کی ریکارڈسیاحت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈسےبھی زیادہ خوبصورت ہیں، سوئٹزرلینڈ ہر سال لوگ صرف اسکی کرنےجاتےہیں اور ہر سال اسکی کےذریعے80ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان میں جس کوالٹی کی اسکی ہے اس کی دنیامیں مثال نہیں ہم سیاحتی مقامات کےلیےسڑکوں کےجال کووسیع کیاجائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریزورٹس کےبعد ہوٹلز بنانے ہیں جوباقاعدہ منصوبہ بندی سےبنیں گے، مقامی لوگوں کوفائدہ ہو تو سیاحتی ریزورٹ کامیاب ہوتےہیں ٹورازم کےذریعےاس وقت پاکستان فائدہ اٹھارہاہے، پاکستان میں ابھی بھی ایسےعلاقےہیں جن کی خوبصورتی کانہیں پتہ جب کہ نتھیاگلی کوبچانےکاسہراکےپی حکومت کوجاتاہے اب مقامی لوگوں کوچترال بچانےکاٹاسک دیاگیاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مری کنکریٹ کےجنگل میں تبدیل ہوچکاہے مری کےسیاحتی مقام پرناقص منصوبہ بندی سے عمارتیں کھڑی کی گئیں لیکن ہمیں سیاحتی مقامات کےماحولیاتی تحفظ کویقینی بناناہوگا، ٹورازم انڈسٹری اس وقت کامیاب ہوتی ہےجب مقامی لوگوں کوفائدہ ہو، مقامی لوگوں کواحساس ہونا چاہیےکہ درخت نہ کاٹیں اگر درخت کاٹیں گے تو سبزہ زار ختم ہوگا اور سیاح نہیں آئیں گے۔