تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دنیا میں سب سے زیادہ غصے والے ڈرائیور کس ملک کے ہیں؟

دنیا کے ہر ملک میں گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور حضرات اپنا اپنا مزاج رکھتے ہیں، ان میں سے کچھ بہت زیادہ غصّے والے ہوتے ہیں تو بہت سے اس کا برعکس مزاج رکھتے ہیں۔

کسی بھی ملک کی سڑک پر گاڑی چلانا بڑی مہارت کی بات ہے کیونکہ ڈرائیور کو نہ صرف خود کو حادثے سے بچانا ہوتا ہے بلکہ اُسے قانون کی پاسداری بھی کرنا ضروری ہوتی ہے۔

دنیا بھر میں گاڑیوں کے اسپیر پارٹس سپلائی کرنے والی برطانوی کمپنی ہر سال عالمی سروے جاری کرتی ہے جس میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سڑکوں پر ہونے والے واقعات اورشاہراؤں کے جھگڑوں کا جائزہ لے کر درجہ بندی کی جاتی ہے۔

مسٹر آٹو کی جانب سے جاری ہونے والی 100 بڑے شہروں کی درجہ بندی میں منگولیا کے دارالحکومت اولان بارڈر کو بدترین شہر قرار دیا گیا۔

رینکنگ کے مطابق فہرست میں دوسرے نمبر پر روس کا دارالحکومت ماسکو، تیسرے پر کراچی، ممبئی اور کلکتہ بالترتیب چوتھے پانچویں اور لاگوس چھٹے نمبر پر رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سڑک پر جھگڑوں اور ڈرائیورز کی تلخی کے سب سے کم واقعات گیلگری، دبئی اور اوٹاوا میں پیش آئے۔

برطانوی کمپنی کی جانب سے فہرست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے حصے میں پرسکون اور دوسری میں بدترین شہروں کی فہرست اور ڈرائیورز کو رینکنگ دی گئی۔

Comments

- Advertisement -