اسلام آباد : اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر قائم کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر قائم کردیئے گئے، 10کاونٹر لاونج A2میں قائم کئے گئے ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی ایمیگریشن سعودی عملہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ نصوبے کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز 6جون کو اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے 41 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جن میں 18پی آئی اے کی پروازیں، 18سعودی ایئرلائن کی،5نجی ایئرلائن کی پروازیں آپریٹ کی جائے گی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سسٹم کو سعودی عرب سے منسلک کردیا گیا ہے۔
خیال رہے روڈٹومکہ منصوبے کے تحت 2019 میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پرروڈ ٹو مکہ منصوبے کے لئے سعودی ایمی گریشن عملے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔