بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

اس سال کون سے ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے، اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمین منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

وزارت مذہبی امور نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات سے کیے جائیں، رائل سعودی سفارتخانے نے ایئرپورٹز پر امیگریشن سے آگاہ کیا ہے۔

مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ سعودی ایمیگریشن عملے کو جگہ اور سہولتیں مہیا کی جائیں، عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی۔

مئی 2024 میں پاکستان سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین دو پروازوں کے ذریعے جدہ پہنچے تھے جہاں سعودی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا اور کراچی اور اسلام آباد سے 720 پاکستانی عازمین پہنچے تھے جنہیں پاکستان حج مشن کے سربراہ عبدالوہاب سومرو اور قونصل جنرل خالدمجید نے خوش آمدید کیا تھا۔

پہلے مرحلے میں 23 مئی تک کل 34،316 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچے تھے جبکہ بتایا گیا تھا کہ 24 مئی سے 9 جون تک 114 پروازیں مزید 34،422 عازمین کو جدہ لے کر جائیں گی۔

2024 میں پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 تھا جس میں سے 63 ہزار 805 افراد سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے گئے جبکہ باقی عازمین پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت روانہ ہوئے تھے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں