تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روڈ ٹو مکہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے، سعودی سفیر

اسلام آباد : سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ محمد بن سلمان کے وژن2030 کا حصہ ہے۔

یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی جانب سے روڈ ٹو مکہ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں دیگر ممالک کے سفراء بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام ترکیہ، بنگلہ دیش، پاکستان سمیت7ممالک سے شروع ہورہا ہے، حجاج کی امیگریشن اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی مکمل ہوگی۔

نواف سعید المالکی نے کہا کہ اسلام آباد سے26ہزار حجاج اس پروگرام سے مستفید ہونگے،حجاج کے سامان سیدھے ان کے ہوٹل میں ہی براہ راست جائیں گے۔

اس موقع پر وزیرمذہبی امورطلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روڈ ٹو مکہ پروگرام کا آغاز بڑا اقدام ہے، سعودی سفیر نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا، آئندہ سال روڈ ٹو مکہ پروگرام لاہور اور کراچی سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر خدمت کیلئے وژن 2030 کے تحت چار برس قبل روڈ ٹو مکہ پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد حجاج کو امیگریشن کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین حج کی امیگریشن کے تمام مراحل اور قانونی تقاضے روانگی سے پہلے متعلقہ ہوائی اڈے پر پورے کرلئے جاتے ہیں جس کی رو سے سعودی عرب پہنچنے پر مع سامان وہ کم سے کم وقت میں اپنی قیام گاہ(ہوٹل) پہنچ جاتے ہیں

 

Comments

- Advertisement -