تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چین میں خوفناک حادثہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

اگر آپ سڑک سے گزر رہے ہوں اور اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ سڑک ہوا میں اڑ جائے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا، ایسا ہی ایک واقعہ چین کے شہر ووہان میں پیش آیا ہے جہاں سڑک پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وسطی چین کے شہر ووہان میں اچانک سڑک پھٹنے کے حیران کن واقعے نے دیکھنے والوں کو خوف زدہ کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ووہان کی ایک سڑک پر مزدور سوریج لائن میں کام کررہے ہیں جب کہ ارد گرد موجود افراد اپنی منزلوں کی جانب گامزن ہیں اسی دوران اچانک مین ہول سے آگ کا شعلہ بلند ہوتا ہے اور زور دار دھماکے سے سڑک پھٹ کر ہوا میں اڑگئی ۔

سڑک اتنی شدت سے پھٹی کہ ایک موٹر سائیکل سوار اچھل کر کئی فٹ دور جاگرا اور زخموں کی شدت کے باعث دوبارہ اٹھ نہ سکا۔

حادثے کے نتیجے میں سوریج لائن مزدوروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دھماکا سوریج لائن میں میتھین گیس بننے کی وجہ سے ہوا۔

Comments

- Advertisement -