جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گلگت: گلیشئرگرنے سے بند سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

غذر : گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلیشئر گرنے سے بند سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، گلیشئر گرنے سے دریاکا رستہ رک گیا اور دریا کا پانی جھیل کی شکل اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں عطاآباد کی طرح ایک اور نئی جھیل وجود میں آگئی، بالائی غذر میں دریائے اشکومن میں گلیشر گرنے سے دریائے کا بھاؤ رُک گیا اور جھیل بن گئی۔

گلیشیئر گرنے سے روڈ متاثر ہوگئے تھے جس سی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ دریا کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم کے مطابق گاؤں بلہنز تک روڈ بحال کردیا گیا ہے اور علاقے میں محفوظ مقامات پر ٹینٹ ولیجز قائم کیے گئے ہیں ۔


مزید پڑھیں :  غزر : برفانی گلیشئیر پھٹ جانے سے دریا نے جھیل کی شکل اختیار کرلی


ڈی سی غذر کا کہنا ہے کہ بدسوات سمیت متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سترہ جولائی کو گلیشئر گرنے کے باعث 7 مکانات ،6 موٹر سائیکلز، 1 گاڑی، 40 مویشی مکمل طور پر دریا برد ہوگئے جبکہ درجنوں مکانات کونقصان پہنچا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں