میکسیکو میں بیک وقت 7 بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے مغربی ریاست جالیسکو میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں کی وجہ سے 4 سیکورٹی اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جلیسکو کے گورنر اینریک الفارو نے رات بھر ہونے والے دھماکوں کو "دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی” قرار دیا اور اس کارروائی کا الزام ایک نامعلوم منشیات فروشی گروپ پر لگایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سڑک پر آٹھ دیسی ساختہ بم نصب کیے گئے تھے، جن میں سے سات پولیس کے قافلے کے گزرتے ہی پھٹ گئے۔