بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ڈاکو نے کم کارڈیشین کو لوٹنے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس: معروف امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے گروہ میں شامل ایک رکن نے ڈکیتی کی واردات انجام دینے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔

ڈاکو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گروہ نے سب سے پہلے کم کارڈیشین کی سرگرمیوں بشمول سوشل میڈیا پیجز پر دو سال تک گہری نظریں رکھیں، وہ ہر جگہ پر اپنے زیورات اور دولت کی نمائش یا دکھاوا کرتے نظر آتی تھیں، 2016 میں معلوم ہوا کہ وہ فیشن ویک کے لیے پیرس آنے والی ہیں اور ہم نے ان کی جاسوسی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین کی ایک اور محبت ناکام ہوگئی

- Advertisement -

’ہوٹل میں ہم ایک دروازے کی مدد سے کم کارڈیشین کے کمرے میں داخل ہوئے اور گھر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ سب سے پہلے ماڈل کو پکڑا اور باندھ کر غسل خانے میں بند کر دیا، اس کے بعد گروہ نے کارروائی شروع کیا۔ ہمیں کم کارڈیشین کی شہرت کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ ان کے دکھاوے نے ہمیں ڈکیتی کرنے پر مجبور کیا‘۔

67 سالہ ڈاکو نے مزید بتایا: ’ہم نے انہیں ایک شو میں اپنی قیمتی ڈائمنڈ انگوٹھی سوئمنگ پول میں پھیکتے ہوئے دیکھا تب ہمیں اندازہ ہوا کہ ان کے پاس کافی پیسہ ہے۔ ڈکیتی کرنے پر کوئی ندامت نہیں۔ وہ اپنا پیسہ ضائع کر رہی تھیں اس لیے ہم نے ڈکیتی کی، اس میں غلط کیا تھا؟‘۔

مزید پڑھیں: ماڈل نے کم کارڈیشین بننے کیلیے 40 سرجریز کروا لیں

ڈاکوؤں نے 2016 میں کم کارڈیشین کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے اور قیمتی زیورات لوٹے تھے۔ ڈکیتی کی یہ واردات پیرس ہوٹل میں ماڈل کے کمرے میں کی گئی تھی۔ مجرمان نے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر غسل خانے میں بند کر دیا تھا۔

ڈاکو گروہ 12 افراد شامل تھے۔ ان کی عمریں 60 سے 80 کے درمیان تھی۔ انہوں نے تقریباً 10 ملین ڈالرز کی چوری کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں