راولپنڈی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکو تاجر کے ڈرائیور سے پونے پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تمام پہلوؤں سےچھان بین کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جس میں ڈاکو تاجر کے ڈرائیور سے پونے پانچ کروڑ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تاجر نے ڈرائیور کو رقم دیکر نجی سوسائٹی میں واقع اپنے گھر بھیجا تھا ، ڈرائیور گھر کے قریب پہنچا توڈاکوؤں نےرقم والابیگ چھینا اور فرارہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص شیخ اقبال کا صدر کے علاقے میں جوتوں کاکاروبارہے، متاثرہ شہری واضح نہیں کررہا اتنی بڑی رقم ڈرائیور کے ہاتھ کیوں بھجوائی۔
واردات کی تمام پہلوؤں سےچھان بین کررہے ہیں، تمام راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔