جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتوں کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل(آئی جی) کراچی عمران یعقوب نے شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ آئی جی کراچی نے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عمران یعقوب نے تمام فیلڈ آفیسرز کو ازخود پولیس پیٹرولنگ کو مانیٹر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

پولیس کا گشت بڑھانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کے بھی احکامات جاری ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سچل پولیس نے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ چند مہینوں سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں